2007ء میں134صحافی قتل ہوئے، پاکستان تیسرے نمبرپررہا

منگل 1 جنوری 2008 14:48

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) عالمی تنظیم برائے صحافت کے مطابق 2007ء میں 134 صحافیوں کا قتل کیا گیا، فہرست میں پاکستان تیسرے نمبرپرہے، جہاں سات صحافیوں کا قتل کیا گیا ہے، میڈیا گروپ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سال 2007ء میں 134صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے، جن میں زیادہ تر عراق میں قتل ہوئے ، امریکی اور اتحادی افواج کی طرف سے عراق پر حملے کے بعد عراق صحافیوں کیلئے مشکل ترین جگہ بن گئی ہے جہاں گزشتہ سال68 صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے، فہرست میں دوسرے نمبر پرصومالیہ ہے جہاں آٹھ صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے، تیسرے نمبر پر پاکستان ہے جس میں صحافیوں کی ہلاکتوں کی تعداد سات ہے، میکسیکو اورسری لنکا میں چھ چھ اور فلپائن میں پانچ صحافیوں کو قتل کیاگیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے قتل کے علاوہ 37صحافی ڈیوٹی کے دوران مختلف قسم کے حادثات کی وجہ سے ہلاک ہوئے، اس طرح 2007ء میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 171بتائی گئی ہے، واضح رہے کہ عالمی تنظیم برائے صحافت کے مطابق 2006ء سال میں 177 صحافی ہلاک ہوئے تھے جو2007ء کی تعداد سے کچھ زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :