بھارت‘ رامپور میں پولیس بھرتی مرکز پر فائرنگ اور دستی بموں کے حملے‘7 پولیس اہلکاروں سمیت 8 ہلاک

منگل 1 جنوری 2008 14:49

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) بھارت میں پولیس بھرتی مرکز پر مسلح افراد کی فائرنگ اوردستی بموں کے حملے میں7پولیس اہلکاروں سمیت8افراد ہلاک ہوگئے ہیں پولیس حکام کے مطابق بھارت کے شمالی شہررام پور میں منگل کوفیڈرل پولس کیمپ میں دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد دستی بموں سے حملہ کیا جس میں پولیس اسپیشل فورس کے 5اہلکار ہلاک ہوئے ، پولیس اہلکار اس وقت نئے سال کے آغاز پردی گئی پارٹی میں شریک تھے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک مسلح شخص کو زخمی کرنے کادعویٰ کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دو طرفہ فائرنگ سے ایک شہری بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :