بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث بلوچستان میں نیوائر نائٹ انتہائی سادگی سے منائی گئی

منگل 1 جنوری 2008 14:55

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نئے سال کی شروعات پر گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آئی سڑکیں ویران رہی جبکہ صرف فورسز کا ہی گشت دیکھا گیا کوئٹہ سمیت قلات خضدار تربت پنجگور لسبیلہ حب نصیر آباد جعفر آباد ڈیرہ اللہ یار ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد پشین چمن لورالائی قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ مسلم باغ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں نیو ائیرنائٹ انتہائی سادگی سے منائی گئی لوگ گھروں تک محدود رہے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں گزشتہ سالوں لوگ نئے سال کی پہلی رات جوش وخروش سے مناتے ہیں لیکن سال 2008ء کی پہلی رات عظیم سانحہ کی وجہ سے انتہائی سادگی سے منائی گئی لوگ گھروں تک محدود رہے سر شام ہی سڑکیں ویران ہو گئی نیا سال شروع ہوتے ہی فورسز کی بڑی تعداد سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے دیکھائی دی گئی تاہم مضافاتی علاقوں میں چند مقامات پر ہوائی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :