ملکی حالات کشیدہ ہونے کے باوجود ق لیگ 8 جنوری کے انتخابات کیلئے تیار ہے۔شیخ رشید احمد

منگل 1 جنوری 2008 15:33

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کی رہنماء شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں بلوچستان اور صوبہ سندھ میں الیکشن کمیشن کا عملہ ڈیوٹی دینے کیلئے تیار نہیں ان حالات کے باوجود مسلم لیگ ق آٹھ جنوری کے انتخابات کیلئے تیار ہے-سانحہ لیاقت باغ قومی سانحہ ہے جس کیلئے قومی انکوائری کمیشن تشکیل دیاجائے-منگل کو پاکستان مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر کے ایک مثبت سوچ کا اظہار کیا -بالخصوص صوبہ سندھ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے جہاں پر گھروں کو لوٹا گیا پنجاب اور پٹھان اور اردو بولنے والوں کے ساتھ زیادتی کی گئی اب لوگوں نے ووٹوں کیلئے جانا ہے اور ان حالات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ مزید خون خرابہ نہ ہو -شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے بے نظیر بھٹو کے قتل کو قومی سانحہ قرار دیا اس پر جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی -

متعلقہ عنوان :