آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا

منگل 1 جنوری 2008 15:33

نوڈیرو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا- اجلاس کا بنیادی ایجنڈا الیکشن کے حوالے لائحہ عمل طے کرنا ہو گا آصف علی زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کا اجلاس اس لیے طلب کیا گیا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آٹھ جنوری کو ہونے وا لے انتخابات کو ملتوی کئے جانے کی اطلاعات ہیں پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ انتخابات 8 جنوری کو ہی ہونے چاہیں پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شیری رحمان کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی کے 100 سے زائد رہنماء شرکت کریں گے-