پاکستان اور بھارت کا اسلام آباد اور نئی دہلی میں ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

منگل 1 جنوری 2008 16:19

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) پاکستان اور بھارت نے منگل کے روز اپنی ایٹمی تنصیبات کے فہرستوں کا تبادلہ کیا- یہ فہرستیں بیک وقت اسلام آباد اور نئی دہلی میں ایک دوسرے کے حوالے کی گئی-1991ء میں ہونے والے سمجھوتے کے تحت دونوں ملک ہر سال ان فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنائیں گے پاکستان نے اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرست وزارت خارجہ کے دفتر اسلام آباد میں ایک سینئر بھارتی سفارتی عہدیدار کے حوالے کی جبکہ بھارتی حکام کی طرف سے دہلی میں وزارت خارجہ کے دفتر میں ایسی ہی فہرست پاکستانی سفارتخانے کے اییک عہدیدار کے حوالے کی گئی- واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی دفعہ ایٹمی تنصیبات کے فہرستوں کا تبادلہ یکم جنوری 1992ء میں ہوا تھا جس کے بعد ہر سال ان فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے-