ساہیوال‘ چارڈاکو گن پوائنٹ پر دو ڈرائیوراورآئل ٹینکر لیکر فرار

منگل 1 جنوری 2008 16:21

ساہیوال (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) جی ٹی روڈ پر چک 86 نو ایل کے قریب چار کار سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر دو ڈرائیور اور آئل ٹینکر آئل ٹینکر لیکر فرار- واقعات کے مطابق شیخ محمد اسلم گڈز کمپنی نے گوجرانوالہ کوثر آئل ملز کیلئے آئل ٹینکر نمبر 2145 کو ڈرائیور طارق حسین اور سیکنڈ ڈرائیور غلام حیدر تیل لوڈ کر کے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ راستہ میں ڈاکوؤں نے رکاوٹ کھڑی کر کے روک لیا دونوں ڈرائیوروں کو یرغمال بنا کر 17 لاکھ 49 ہزار 966 روپے بمعہ آئل ٹینکر لے گئے کمپنی کے ڈائریکٹر شیخ محمد اسلم کی رپورٹ پر پولیس منڈی نے مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے-