بے نظیر بھٹو کے بیٹے اور پیپلزپارٹی کے نو منتخب کئے گئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی بہنوں آصفہ اور بختاور کے ہمراہ کراچی میں مختصر قیام کے بعد دبئی چلے

منگل 1 جنوری 2008 16:49

دبئی ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے بیٹے اور پیپلزپارٹی کے نو منتخب کئے گئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی بہنوں آصمہ اور بختاور کے ہمراہ کراچی میں مختصر قیام کے بعد دبئی چلے گئے۔

(جاری ہے)

ستائیس دسمبر کو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن کی شہادت کے بعد دبئی میں رہائش پزیر ان کے بچے آخری رسومات میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے اور پانچ روز قیام کے بعد واپس دبئی چلے گئے ہیں۔نوڈیرو سے بلاول، بختاور اور آصفہ بائے روڈ سکھر پہنچے جہاں سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے فائیو تھری نائن کے ذریعے کراچی پہنچے اور ایئرپورٹ پر کچھ دیر قیام کے بعد غیر ملکی پرواز پی کے سکس زیرو سیون کے ذریعے دبئی چلے گئے۔