الیکشن کمیشن کا اجلاس ،سندھ اورپنجاب نے عام انتخابات کچھ عرصے تک ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی۔بلوچستان کااظہارآمادگی،سوات اورکرم ایجنسی کے سواصوبے میں انتخابات کرانے پرتیارہیں،صوبہ سرحد کے حکام کا موقف

منگل 1 جنوری 2008 16:56

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) سندھ اورپنجاب کے انتخابی حکام نے 8جنوری کو عام انتخابات میں امن وامان کی ابترصورتحال کی وجہ سے کچھ عرصے تک ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی ہے ،این این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منگل کو الیکشن کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان کے نمائندے کا موقف تھا کہ ان کا صوبہ انتخابات کے لئے تیار ہے جبکہ صوبہ سرحد کے حکام نے صرف سوات اورقبائلی علاقے کرم ایجنسی کے حالات ناسازگار ہونے کی رپورٹ دی انہوں نے صوبے کے دیگر علاقوں میں انتخابات کے لئے آمادگی کا اظہار کیا،اجلاس کے دوران انتخابات کرانے کیلئے 24 اور25 فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ، اجلاس کو بتایا گیا کہ 20فروری کو حضرت امام حسین  کا چہلم ہوگا،الیکشن کمیشن کے 5اراکین میں سے چیف الیکشن کمشنر سمیت3ارکان نے شرکت کی اور 2کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے ارکان کی تقرری ابھی تک نہیں ہوئی ہے، قواعد کے مطابق 3ارکان کی موجودگی میں کمیشن کو مکمل تصور کیا جاتا ہے۔