قصور،خورشید قصوری سمیت ق لیگ کے امیدواروں نے اپنی سیکورٹی سخت کردی

منگل 1 جنوری 2008 16:56

قصور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) پی پی پی کی سربراہ وسابق وزیراعظم محترمہ بینظیربھٹو کی ہلاکت کے بعد ضلع قصورمیں مسلم لیگ(ق)کے امیدواروں نے اپنی سیکورٹی سخت کردی، ضلع قصور کی قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی10نشستوں پر حصہ لینے والے مسلم لیگ قائداعظم گروپ کے امیدواروں نے 27 دسمبر کے واقعہ پر اپنی سیکورٹی سخت کردی ہے، خصوصاً این اے140 میں حصہ لینے والے سابق وزیر خارجہ ومسلم لیگ کے مرکزی رہنما میاں خورشید محمود قصوری نے نہ صرف اپنی سیکورٹی ڈبل کردی ہے بلکہ وہ اب اپنی انتخابی مہم بھی محتاط طریقے سے چلارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :