حکومت انتخابات کے التواء کی آڑ میں مسلم لیگ ق کی عوام میں گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دے کر انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیری رحمٰن

منگل جنوری 17:49

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) عام انتخابات وقت پر کرائے جائیں ۔حکومت انتخابات کے التواء کی آڑ میں مسلم لیگ ق کی عوام میں گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دے کر انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے ۔ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیری رحمٰن نے ایک بیان میں کہی۔ شیری رحمان نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد حکومت کی جانب سے انتخابی عمل میں سست روی کا مقصد مسلم لیگ ق کو عوام میں اپنی مقبولیت بحال کر نے کے لئے مہلت فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک لاکھ سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا گیا ہے جس کا کوئی جوازنہیں ۔ پیپلز پارٹی اپنی سربراہ کی شہادت کے غم کے باوجود انتخابات کا انعقاد وقت پر چاہتی ہے اور اس میں تاخیر کو برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کے جلائے جانے کا عذر بے بنیاد ہے۔ کمپیوٹرائزد انتخابی فہرستوں کی موجود گی میں انکی نقول حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات فوری طور پر شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کیا جائے اور پیپلز پارٹی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے ۔