سانحہ راولپنڈی کے بعد آٹھ جنوری کو عام انتخابات کا انعقاد ممکن نظرنہیں‌ آرہا، شیخ رشید

منگل 1 جنوری 2008 17:53

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کے بعد آٹھ جنوری کو عام انتخابات کا انعقاد ممکن نظرنہیں‌ آرہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے اجلاس میں تمام اراکین نے اپنی رائے پیش کی تاہم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت آٹھ جنوری کے عام انتخابات کےلیے تیارہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے حالات الیکشن کےلیے مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے بعد امیدواروں کوالیکشن مہم چلانے میں مشکل ہوگی اور حالات کو معمول پر آنے میں وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :