بٹگرام ، گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق

منگل 1 جنوری 2008 19:28

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2008ء) ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کے گاؤں نوگرہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ، یہ افراد کھانا کھانے کی غرض سے باورچی خانے کے قریب بیٹھے تھے کہ گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے فوری طور پر سارے گھر میں آگ لگ گئی جس سے چھ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ، آگ لگنے سے چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :