سوات ، سیکورٹی فورسز نے 28 شرپسند گرفتار کر لئے

منگل جنوری 19:28

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2008ء) سوات میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کر کے اٹھائیس شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ، شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کے ساتھ سیز فائر میں بیس جنوری تک توسیع کردی گئی ، سوات کے علاقوں مٹہ اور کبل میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اٹھائیس شرپسندوں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لئے ہیں ، علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے جبکہ دوسری طرف شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور مقامی طالبان نے بیس جنوری تک سیز فائر میں توسیع کردی ہے ، یہ فیصلہ مقامی عمائدین کے جرگے میں کیاگیا پولیٹیکل ذرائع نے سیز فائر کی تائید کی ہے

متعلقہ عنوان :