جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی مخدوم امین فہیم سے ملاقات ،بے نظیربھٹو کی شہادت پر تعزیت کی

منگل جنوری 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2008ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم سے ان کے فارم ہاوٴس پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مخدوم امین فہیم سے پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کے المناک قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات، ان کے سانحہ ارتحال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی لیڈر کے قتل پر سوگ کی کیفیت میں ہے ۔ تاہم پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ انتخابات شیڈول کے مطابق آٹھ جنوری کو منعقد کئے جائیں ۔مولانا فضل الرحمان نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شاندار قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو وفاق پاکستان کی علامت اور صوبائی یکجہتی کی علمبردار تھیں۔ اور انہوں نے استحکام پاکستان کیلئے اہم کردار ادا کیا،۔

متعلقہ عنوان :