جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا سے چار سیکورٹی اہلکار اغوا، جوابی کارروائی میں پانچ شرپسند ہلاک، بیس گرفتار۔۔عمائدین کے جرگے میں سیز فائر کا فیصلہ

منگل 1 جنوری 2008 23:13

لدھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2008ء) جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا میں شرپسندوں نے چار سیکورٹی اہلکاروں کو اغواء کرلیا جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسندوں کو ہلاک اور بیس کو گرفتارکرلیاگیا۔آئی ایس پی آر نے لدھا سے چار سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا کئے جانے کی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ قبائلی عمائدین کی درخواست پر ایک جرگہ بھی بلایا گیا جس میں شرپسندوں کی گرفتاری کے وعد اور فائر بندی پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں کے اغوا کے بعد ہونے والی کارروائی میں پانچ شر پسند ہلاک اور بیس گرفتارکرلیے گئے ۔نمائندہ کے مطابق گولہ باری سے ایک مدرسے کے چھ طالبعلم زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔