نگران وزیر اعظم کی صوبائی حکومتوں کو امن وامان کو یقینی بنانے کی ہدایت،محمد میاں سومرو کی چاروں صوبوں کے وزراء اعلی سے ٹیلی فون پر بات چیت

منگل جنوری 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2008ء) نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے چاروں صوبائی حکمتوں کوصوبوں میں امن وامان کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے منگل کو چاروں صوبائی وراء سے ٹیلی فون پر ہفتہ وار بات چیت کرتے ہوئے سومرو نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ہر قیمت پر ملک بھر میں امن وامان قائم رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی ، انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت فوجی نقصان ہے اور اس سے حکومت سمیت ہر شخص کو شدید صدمہ اور پریشانی ہوئی ہے اور اس سانحہ پر عوام کا رد عمل بھی فطری تھا تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ اس صورتحال کو حوصلہ سے برداشت کیا جائے اور عوام صبروتحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ اس مذموم جرم کے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے ، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے کئی دیگر کارکنوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے تشدد کے واقعہ کے ذمہ داروں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ملک بھر کے عوام میں اتحاد ، امن اور یکجہتی ناگزیر ہے ، وزیر اعظم نے صوبائی وزراء اعلی کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری امالک کے تحفظ کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ پاکستانی عوام کی ملکیت ہیں ، قبل ازیں وزیر اعظم نے چاروں وزراء اعلی پر زوردیا کہ وہ امن وامان کی صورتحال کو خود مانیٹر کر کے مناسب اقدامات کریں ، ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران وزراء اعلی نے وزیراعظم کو متعلقہ صوبوں میں امن وامان کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ عوام کے جان ومال اور سرکاری املاک کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں ضرورت پڑنے پر رینجرز اور فوج سے بھی مدد طلب کی جائے گی ، دریں اثناء وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے بلوچستان کے دوروز نامہ اخبارات کے ایڈیٹر سابق سینیٹر فصیح اقبال سے اسلام آباد وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں بایت چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبہ بلوچستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اورصوبہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کو ترجیح دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں مواصلات اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے جو کہ صوبہ کی اقتصادی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے ، وزیر اعظم نے میڈیا خاص طور پر بلوچستان کے علاقائی میڈیا کے بلوچستان کی ترقی میں کردار کو سراہا ، اس موقع پر فصیح اقبال نے بلوچستان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کرنے پر وزیر اعظم محمد میاں سومرو کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :