عام انتخابات مقررہ وقت پر نہ ہوئے تو پاکستان کی پانچ کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روک دی جائے گی، امریکی خارجہ امور کی سب کمیٹی کی پاکستان کو دھمکی

منگل جنوری 23:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2007ء) امریکی خارجہ امور کی سب کمیٹی نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر عام انتخابات مقررہ وقت پر نہ ہوئے اور بے نظیر بھٹو کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات نہ کرائی گئی تو پاکستان کی پانچ کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روک دی جائے گی۔کمیٹی کے پاس امریکہ کی بیرونی امداد کو ویٹوکرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ کانگریس کے تیرہ اہم ارکان نے بھی وزیر خارجہ کونڈو لیزار ائس کو ایک خط لکھا ہے جس میں بش انتظامیہ کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کے التواء کو نء تاریخ کی شرط پر قبول کرنے کی مذمت کی ہے ۔امریکی کانگریس کے ارکان نے بش انتظامیہ کو کہاہے کہ الیکشن کی نئی تاریخ کا مقصد اسے ملتوی کرانا ہے اس لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ عام انتخابات مقررہ وقت پر کرائے اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کرائے ۔