انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ شراکت میں قومی حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے ، نواز شریف

بدھ 2 جنوری 2008 12:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2008ء) مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ شراکت میں قومی حکومت کی تشکیل خارج از امکان نہیں ہے ۔ بھارتی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں نواز شریف نے کہا کہ آمریت کے خاتمے کے لئے حزب اختلاف میں شامل جمہوری قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی بر سر اقتدار آئی تو وہ صدر پرویز مشرف کے ساتھ ہرگز کام نہیں کریں گے ۔ کیونکہ موجودہ انتشار اور غیر یقینی کی صورتحال کے ذمہ دار صدر مشرف ہیں۔ نواز شریف نے دعوی کیا کہ صدر مشرف کی موجودگی میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات ممکن نہیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ اپنی پارٹی کی جانب سے وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے