مسلم لیگ (ن) نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 7جنوری کو لاہور میں طلب کرلیا

جمعرات جنوری 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے آئندہ عام انتخابات ملتوی کئے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 7جنوری کولاہور میں طلب کرلیا گیا-تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے آٹھ جنوری کو ہونے والے انتخابات ملتوی کئے جانے اور 18فروری کی نئی تاریخ مقرر کئے جانے کے بعد صورتحال پر غور کیلئے مسلم لیگ (ن) کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی ) کا اجلاس 7جنوری پیر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے اجلاس کی سربراہی مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے اجلاس دوپہر گیارہ بجے لاہور میں واقع ان کی رہائش ماڈل ٹاؤن مکان نمبر 180\\181 میں ہوگا اجلاس کے حوالے سے کمیٹی کے تمام ارکان کو مطلع کر دیا گیا اجلاس میں اٹھارہ فروری کو ہو نے والے انتخابات کے بائیکاٹ یا حصہ لینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :