جوہری اثاثوں کی نگرانی کے لئے عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں پاکستان خود تحفظ کرسکتا ہے ،نواز شریف

جمعہ 4 جنوری 2008 12:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2008ء) مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ جوہری پروگرام کی نگرانی کے لئے عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں پاکستان خود تحفظ کرسکتا ہے ۔ لاہور میں غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جوہری اثاٴثوں کے تحفظ سے متعلق جمہوری حکومتیں زیادہ ذمے دار تھیں ۔ بےنظیر بھٹو شہید اور ان کے دور حکومت میں میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلا ؤ کا کوئی کیس بھی سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں ملک میں کوئی خودکش دھماکے نہیں ہو ئے اور نہ ہی مذہبی عناصر ملک کے لئے کو ئی خطرہ تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام مسائل کاحل حقیقی جمہوریت میں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ان کا اسامہ بن لادن سے کو ئی تعلق نہیں رہا بلکہ سابق امریکی انتظامیہ کا افغانستان کے مجاہدین کے ساتھ قریب تعلق رہاہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ملک میں جمہوریت ،قانون کی حکمرانی ،آزاد عدلیہ اور ذرائع ابلاغ کے لئے اور آمریت کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :