امریکہ فرد واحدکی حمایت کرکے پاکستانی عوام کو مایوس کر رہا ہے،بش انتظامیہ کے حالیہ کردار سے مطئن نہیں، نواز شریف

ہفتہ 5 جنوری 2008 11:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2008ء) پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نےکہا ہےکہ بش انتظامیہ صدر پرویز مشرف کی حمایت کرکے پاکستانی عوام کو مایوس کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں فرانسیسی اخبار کودئے گئےایک انٹرویو میں انہوں نےکہاکہ صدربش کی جانب سے سولہ کروڑ عوام کے بجائے صر ف ایک شخص کی حمایت نے پاکستانی عوام کو متنفر اور مایوس کیا ہے ۔ نواز شریف نےکہا کہ بحیثیت وزیر اعظم ان کےامریکہ کے ساتھ تعلقات اچھے رہے ہیں ‌لیکن پاکستان سے متعلق امریکہ کے حالیہ کردار سے مایوسی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وہ ملک میں قومی حکومت کی نگرانی میں عام انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں کیونکہ صدر پرویزمشرف کی نگراں حکومت پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا ۔