نواز لیگ نے ملک کی کوئی خدمت نہیں کی، پیپلز پارٹی کا مستقبل تاریک ہے ،چوہدری پرویز الٰہی

ہفتہ جنوری 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2008ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی، آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مسٹر ٹین پرسنٹ مشہور تھے ، اب پیپلز پارٹی کا مستقبل تاریک ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور کے حلقہ این اے ایک سو اکیس میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں پنجاب بھر میں ترقی ہوئی، لاہور کے لئے اٹھارہ ارب روپے سے میگا پراجیکٹ شروع کئے گئے ۔

انھوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل کوایک ایک کروڑ روپے دیے گئے جبکہ ماضی کے حکمراں معاہدہ کرکے ملک سے باہر چلے گئے ۔چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ حالیہ فسادات میں سندھ کے اندر پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کے گھروں ، گاڑیوں اور کاروبار کو تباہ کیا گیا لیکن انھوں نے پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے ، اب فوج آنے سے سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔