محمد رحیم کاکڑ نے گروپ کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا

اتوار 6 جنوری 2008 17:17

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 06. جنوری2008 ) آزاد ہم خیال گروپ کے مرکزی کنونیئر اور سابق ناظم سٹی کوئٹہ محمد رحیم کاکڑ نے گروپ کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا اتوار کے روز پریس کلب کوئٹہ میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سردار یعقوب خان ناصر اور دیگر صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کی موجودگی میں آزاد ہم خیال گروپ کو مسلم لیگ ن میں ضم کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور کسی بھی ایسی بات کو پسند نہیں کرینگے جو یہاں کے عوام اور شہریوں کے مفاد میں نہ ہوں انہوں نے کہا کہ فضل آغا اور دیگر ساتھی جو اس وقت پریس کانفرنس میں موجود نہیں وہ بھی جلد ہی آزاد ہم خیال گروپ کے دیگر رہنماؤں کی طرح مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے بعد مسلم لیگ ن نے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کیا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے بھی الیکشن سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا لیکن جب یہ پارٹیاں الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تو ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑینگے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کے بارے میں جو بھی مسلم لیگ ن کی قیادت فیصلہ کریگی وہ ہمیں قابل قبول ہوگا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سردار یعقوب ناصر نے کہا کہ ہم آزاد ہم خیال گروپ کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کرتے ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب ملک میں جمہوریت بحال ہوگی آئین کا بول بالا ہوگا ہمارے ساتھی ملک میں جمہوریت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ آج لاہور میں پارٹی کے اہم میٹنگ ہے جس میں کئی اہم فیصلے کیے جائینگے بینظیر بھٹو کی شہادت قومی سانحہ ہے اسے بھلایا نہیں جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :