الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے تمام ثبوت اور حقائق میڈیا کو فراہم کر دیں گے،نواز شریف

منگل 8 جنوری 2008 15:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2008ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے تمام ثبوت او ر حقائق میڈیا کو فراہم کر دیں گے ۔ لاہور میں یورپی یونین الیکشن آبزرورز گروپ کے چار رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کو جتوانے کے لیے سرکاری مشینری اور وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے اثرات ملک کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتوں میں خدشات پائے جاتے ہیں لیکن حکومت ان خدشات کو دور کرنے کے بجائے دھاندلی کے تمام طریقے استعمال کر رہی ہے ۔ اس موقع پر یورپی یونین الیکشن آبزرورز گروپ کے چیف آبزرور مائیکل گالے نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دھاندلی کے حوالے سے مضبوط دلائل دیے ہیں جن پر حکومتی موٴقف معلوم کر کے اصل حقائق تک پہنچا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی دھاندلی میں بلدیاتی ناظمین بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی ہے ۔

متعلقہ عنوان :