قبولہ،ق لیگ کے امیدوار کے ماموں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ کی حمایت کااعلان کردیا

ہفتہ 12 جنوری 2008 16:30

قبولہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 12. جنوری2008 ) مسلم لیگ ق کے صوبائی امیدوار چوہدری نعیم ابراہیم کے ماموں اہم شخصیت چوہدری محمد اشرف جاپان والے نے مسلم لیگ ن کے امیدواران رانازاہدحسین خان اورڈاکٹرفرخ جاوید کی حمایت کااعلان کردیا، چوہدری محمد اشرف جاپان سے خصوصی طورپر مسلم لیگ ن کے امیدواران کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آئے توان کا دلوالہ بنگلہ پر زبردست استقبال کیا گیا، انہیں جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ149/EB لایا گیا، یہاں پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کیا، اس موقع پر رانا زاہد حسین ڈاکٹر فرخ جاوید، پیر فیاض شاہ ،سید الیاس ہمدانی، زاہد انصاری اورسینکڑوں لوگ موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :