پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما گندم کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں، مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد صدیق الفاروق کا الزام

اتوار 13 جنوری 2008 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2008ء) مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ قاف کے حکمران گندم کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کے بحران کی اصل وجہ قاف لیگ کے دورِ اقتدار کی ناقص زرعی پالیسیاں اور ذاتی مفادات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گندم کے حالیہ بحران کو فی الفور حل نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں آٹے کی شدید قلت ہو جائے گی۔ محمد صدیق الفاروق نے مطالبہ کیا کہ جن ججوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا ان پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے جو گندم کے بحران میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔