پا کستان میں سعودی سفیر کی میاں نواز شر یف سے رائے ونڈ میں ان کو رہا ئش گاہ پر ایک گھنٹہ تک اہم ملاقات ، ملاقات کا مقصد سعودی عرب کی طرف سے حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری مذ کرات اور متو قع مفاہمت کے حوالے سے امور پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبا دلہ خیال کرنا تھاذرائع

جمعہ 18 جنوری 2008 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جنوری۔2008ء ) پا کستان میں سعودی سفیر علی عودالسعیری کی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شر یف سے رائے ونڈ میں ان کو رہا ئش گا ہ پر ایک گھنٹہ تک اہم ملاقات ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ رات پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر اچانک رائے ونڈ میں میاں نواز شریف کی رہا ئش گاہ پر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کا مقصد سعودی عرب کی طرف سے حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری مذ کرات اور متو قع مفاہمت کے حوالے سے امور پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبا دلہ خیال کرنا تھاسعودی سفیر نے نواز شریف سے ملا قات کے دوران انہیں سعودی حکومت کی طرف سے ایک خصوصی پیغام بھی دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نواز شریف کی سیکورٹی کے متعلق بھی امور بھی زیر غور آئے اور نواز شریف سعودی سفیر کو اپنی سیکورٹی کے متعلق خدشات سے بھی آگاہ کیا،اس سلسلے میں جب (ن) کے مرکزٰ ی رہنماصدیق الفاروق سے رابط کیا گیا تو ان کاکہنا تھا کہ دونوں راہنماوں کے درمیان ملاقات روٹین کی تھی اسکا کوئی خاص ایجنڈا نہیں ،ملاقات کے دوران دونوں راہنماوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ باہمی اموار پر تبا دلہ خیال کیا گیاہے حکومت کے ساتھ ہمارے کوئی مذاکرت نہیں ہورے۔