جا پانی سفیر کی پا کستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات۔جا پان حکومت پا کستان میں شفاف انتخا با ت کو یقینی بنا نے میں اپنا کر دار ادا کرے ۔نوازشریف ۔۔۔ہم بھی پا کستان میں شفا ف انتخا بات چاہتے ہیں اور حکو مت اس بات کا یقین دلا یا رہی ہے‘ سیجی کو جیا

منگل 22 جنوری 2008 14:35

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 22. جنوری2008 ) پا کستان میں جا پان کے سفیر کی پا کستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے انکی رہائشگاہ رائے ونڈ میں ا یک گھنٹہ تک ملاقات‘ ملک کی مجموعی صورتحال کے علاوہ آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخا بات کے حوالے سے تبا دلہ خیال کیا گیا‘نواز شریف نے جا پانی سفیر کو 18 فروری کو ہو نے والے انتخا با ت کے حوالے سے ممکنہ دھا ندلی کے بارے میں ا پنے تحفظات سے آگاہ کیا اورزور دیا کہ جا پان کی حکومت پا کستان میں شفاف انتخا با ت کو یقینی بنا نے میں اپنا کر دار ادا کرے ۔

گزشتہ روز پا کستان میں جا پانی سفیر سیجی کو جیا نے میاں نواز شریف سے رائے ونڈ میں انکی رہا ئش گاہ پر ملاقات کی ‘جاپانی سفیر کا نواز شریف نے پر تپا ک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ملا قات ایک گھنٹہ تک جا ری رہی ‘ اس موقع پر فارن افیئر زکوارڈی نیٹر محمدمہدی بھی موجود تھے۔جس میں دو نوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقا ت بار ے بھی تبا دلہ خیال کیا گیا ۔ میاں نواز شر یف نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات جمہوری نظام کو قائم کرنے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اس سے قومی استحکام کو نقصان پہنچنے گا۔

عالمی برداری پا کستان میں انتخا بات کو شفا ف بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر ے کیو نکہ اگر انتخا بات شفا ف نہ ہو ئے تو اس سے ملکی سالمیت کو سخت خطرات لا حق ہو جا ئینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے اس کے بارے میں کسی بھی ملک کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم نے اپنے دورہ حکومت میں ایٹمی پروگرام کے تحفظ کیلئے ایک منصوبہ بنایا تھا جس کے تحت ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے اس کا کسی انتہاء پسند تنظیم کے پاس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان نے پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے جو سرمایہ کاری کی ہے ہم اس پر بھی جاپانی حکومت کے شکر گزار ہیں ۔ جا پانی سفیر نے کہا کہ ہم بھی پا کستان میں شفا ف انتخا بات چاہتے ہیں اور حکو مت پا کستان بھی اس بات کا یقین دلا یا رہی ہے کہ انتخا با ت شفا ف ہو نگے ۔انہوں نے کہا پاکستان میں جاپانی حکومت اور اسکے صنعتکار سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے پاکستانی عوام کو روز گار کے مواقع میسر آرہے ہیں اور پاکستانی معیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے ۔