اڑیسہ کے وزیر صحت نے بل کی منظوری کیلئے نجی فرم سے 5 لاکھ روپے کی رشوت وصول کی۔ عالمی بینک

جمعہ 25 جنوری 2008 13:58

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 25. جنوری2008 ) عالمی بینک کے حکام نے کہاہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے سابق وزیر صحت بی جے شری روٹری نے ریاستی اسمبلی میں جولائی 2005ء میں 25 لاکھ روپے کے ایک بل کی منظوری کیلئے ایک نجی فرم سے 5 لاکھ روپے کی رشوت وصول کی۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے مطابق وزیر صحت نے 415 کروڑ روپے کے اڑیسہ ہیلتھ سسٹم پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے رشوت وصول کی، یہ منصوبہ 1997ء میں شروع ہوا اور 2007ء میں مکمل ہوا تاہم اڑیسہ کے وزیر صحت نے رشوت کی وصولی سے انکار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات درست نہیں دریں اثناء عالمی بینک کی پانچ رکنی ٹیم نے اڑیسہ کے چیف سیکرٹری اجیت ٹریپاتی اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور انہیں بتایا کہ سابق وزیر صحت نے اپنے دور میں رشوت وصول کی تھی، جس کے پاس اس سلسلے میں کافی شواہد موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :