کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار مطلوب دہشت گرد قاسم طوری زندہ ہے۔۔۔دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔۔۔ نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئر ریٹائرڈاختر ضامن

بدھ 30 جنوری 2008 13:05

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30 جنوری2008 ) نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئر ریٹائرڈاختر ضامن نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کےب عدگرفتار گیا گیا مطلوب دہشت گرد قاسم طوری زندہ ہے اور تحقیقاتی ادارے اس سے تفتیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے قاسم طوری کے علاوہ دو اور دہشت گردوں اور چار خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے گئے دہشت گرد اغواء برائے تاوان اوربینک ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ بریگیڈئر ریٹائرڈاختر ضامن نے بتایا کہ قاسم طوری اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کی توقع ہے جس کے بعد مزید دہشت گردوں کی گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں۔گرفتار ملزمان کا تعلق جنداللہ سے ہے تاہم القاعدہ سے تعلق کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا

متعلقہ عنوان :