مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی کراچی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات، بے نظیر بھٹو کی شہادت پر اظہار تعزیت

بدھ جنوری 14:40

کراچچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری۔ 2008ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے بلاول ہاوٴس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے لاہور سے کراچی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مکمل جمہوریت کی بحالی تک قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوسکتی اور آمرانہ طرز عمل کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹھ برس بعد کراچی آکر انتہائی خوشی ہورہی ہے ۔ شہباز شریف کے لاوٴنج سے باہر آتے ہی مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کو گھیرے میں لے لیا ۔اس موقع پر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے میاں شہباز شریف کو اپنے حصار میں لیکرایئرپورٹ لاوٴنج سے گاڑی میں منتقل کیا۔میاں شہباز شریف کراچی ایئرپورٹ سے ایک نجی اسپتال گئے جہاں انہوں نے زیر علاج مسلم لیگی رہنما زین انصاری کی عیادت کی۔