اٹھارہ فروری کو مسلم لیگ ق کی دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے گا، مسلم لیگ نواز کے صدرشہبازشریف کا خطاب

جمعرات جنوری 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2008ء) مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اٹھارہ فروری کو ان کے امیدوار مسلم لیگ ق کی دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ملک میں ایک بار پھر قانون کی حکمرانی ہوگی ۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویژن کے پارٹی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت سے پورا پاکستان ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ نواز کا قلعہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شکایات کے باوجود الیکشن کمیشن ق لیگ کے امیدواروں اور ضلعی حکومتوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہا