چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے فل بنچ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں

جمعہ 1 فروری 2008 12:07

ل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم فروری ۔2008ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے فل بنچ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردی ہیں ۔ دوسری جانب سانحہ بارہ مئی سے متعلق درخواستوں کا فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے دیکھتے ہیں کراچی سے فیض اللہ خان کی یہ رپورٹ ۔۔۔وائس اوور۔

۔۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے خلاف کراچی بار ایسو سی ایشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے بارے میں بیانات کو بنیاد بنا کر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے دائر درخواستوں میں اپنے بیانات میں کہا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کو اس معاملے میں دخل نہیں دینا چاہئے کیونکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ بن جائے گاجبکہ دوسری درخواست سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی رپورٹ پرآئینی درخواست میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے مطابق ہائی کورٹ کے اطراف میں سندھ ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس صبیح الدین احمد کے خلاف لگنے والے بینرز کو انہوں نے عوامی رائے قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری منیر الرحمٰن کا کہنا ہے کہ انہوں نے عدالت کو ان بیانات سے متعلق حقائق فراہم کردیئے تھے۔