ٹیکسلا ،نواز شریف کے جلسہ گاہ سے ایک شخص گرفتار ، پستول بر آمد

جمعہ 1 فروری 2008 15:45

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری۔2008ء) ٹیکسلا میں پولیس نے مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کے جلسہ گاہ سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر کے پستول بر آمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

نمائندے کے مطابق پولیس نے جلسہ گاہ میں موجود مشتبہ شخص کو روک کر تلاتشی لی تو اس کے قبضے سے بھرا ہوا پستول بر آمد ہوا۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق جلسہ گاہ سے مسلح شخص کی گرفتاری کے باوجود سیکورٹی پلان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :