پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن سے ملاقات

جمعہ فروری 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری۔2008ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن سے ملاقات کی اور رہائی پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ معزول ججز نے عدالتوں کے ذریعے انصاف کی فراہمی کے جس سفر کا آغاز کیا ہے اسے وکلاء اور مسلم لیگ نواز انجام تک پہنچائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ معزول ججز کو سیاسی جماعتیں مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گی اور انہیں عہدوں پر بحال کروایا جائے گا۔ اس موقع پر اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلاء کی جدوجہد میں سیاسی جماعتوں کا کردار مثالی رہا ہے ۔