اٹھارہ فروری کو مسلم لیگ ق کے قائدین کو عہدوں کے ساتھ ساتھ سب کچھ چھوڑنا پڑے گا، مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف کی دبئی روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو

اتوار 3 فروری 2008 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2008ء) مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اٹھارہ فروری کو سائیکل پنکچر ہوجائے گی اور ق لیگ کے قائدین کو عہدوں کے ساتھ ساتھ سب کچھ چھوڑنا پڑے گا۔ لاہور ایئرپورٹ پر دبئی روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ق لیگ کے پاس ووٹ مانگنے کیلئے کچھ نہیں، عوام انہیں مسترد کردیں گے ۔

(جاری ہے)

انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ وہ اٹھارہ فروری کے انتخابات میں ججوں کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کا ایجنڈا لیکر عوام میں جارہے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف دو روزہ نجی دورے پر دبئی گئے ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے ترجمان کاکہنا ہے کہ نواز شریف کا دورہ نجی نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔