امریکا کے صدر جارج ڈبلیو بش دو ہزار نو کے لئے تیس کھر ب ڈالر کے بجٹ کا منصوبہ آج کانگریس کو بھیج رہے ہیں، بجٹ میں‌ افغانستان اور عراق کے جنگی اخراجات کے لئے ستر کھرب ڈالر رکھے گئے ہیں

پیر 4 فروری 2008 13:04

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04 فروری2008 ) امریکا کے صدر جارج ڈبلیو بش مالی سال دوہزار نو کے لئے تیس کھرب ڈالر کا بجٹ منصوبہ آج کانگریس کو بھیج رہے ہیں جس میں عراق و افغانستان میں جنگی اخراجات کے لئے ستر ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے بجٹ منصوبے میں اس سال کا خسارہ چار سو کھرب ڈالر دکھایاگیاہے۔ ڈیموکریٹ ارکان نے بجٹ منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ متوسط طبقے اور تاجروں کے لئے ہے اور اس میں غریبوں کے لئے کچھ بھی نہیں رکھاگیا۔ دوسری جانب ریپبلیکن ارکان کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں ٹیکسوں کو کم کیا گیاہے اور اس میں‌ مکمل معاشی منصوبہ شامل ہے