سانحہ 12مئی ریفرنس سندھ ہائی کورٹ کے تمام درخواستوں کو خارج کردیا

پیر 4 فروری 2008 16:06

کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04 فروری2008 ) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ12مئی ریفرنس کافیصلہ سناتے ہوئے درخواستوں کو خارج کردیا ہے ، پیر کو سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس افضل سومرو کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سانحہ12مئی ریفرنس کے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی سماعت کے بعد پانچ رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے 12مئی ریفرنس کی درخواستوں کوجارج کردیا ہے سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کیا کہ 12مئی کے متاثرین معاوضوں کیلئے حکومت سے رابطہ کریں واضح رہے کہ 12مئی 2007ء کو سندھ ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری کی آمد پر شہر میں تشدد واقعات ہوئے تھے جس پر ہیومن رائٹس واچ اور سابق رجسٹرڈ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :