Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے سندھ میں داخلے پردس روز کے لئے پابندی عائد کردی گئی

جمعرات 7 فروری 2008 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2008ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے سندھ میں داخلے پردس روز کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔کوئٹہ سے کراچی آمد پر انہیں ائرپورٹ سے اسلام آباد بھیج دیا گیا۔اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔جبکہ تحریک انصاف سندھ نے صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پابندی کے فیصلے کے بعد عمران خان نے فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگراں حکومت، ناظمین ا ور انتظامیہ انتخابات میں دھاندلی کا آلہ کار بننے ہوئے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ شفاف انتخابات ممکن نہیں ۔عمران خان نے کہا کہ د س روز کی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کارکنوں سے ملنے پر پابندی عائد کرکے ان کی آئینی حیثیت کو چیلنج کردیا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات