الیکشن میں کامیابی کے بعد جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کروں گا۔منظور وٹو

جمعہ 8 فروری 2008 12:31

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08 فروری2008 ) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد خان وٹو نے کہا ہے کہ انتخابات شفاف اورمنصفانہ نہ ہوئے توملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچے گا ہمارا گروپ آزاد حیثیت سے جمہوری اقتدار کی مضبوطی کے لیے الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہا ہے انتخابات میں کامیابی کے بعد جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کرونگا اور سیاسی جماعتوں کو اپک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ملک کی ترقی کے لیے کام کرونگا عوام ہمارا اثاثہ ہیں کارکن اور عوام متحد ہوکر اٹھارہ فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کے تمام حربے ناکام بنا دیں گے ان خیالات کااظہاروہ اوکاڑہ کے قصبات حجرہ شاہ مقیم اور منڈی احمدآباد کے علاقوں میں انتخابی اجتماعات سے خطاب میں کررہے تھے اجتماعات سے سابق چیئرمین ضلع کونسل اوکاڑہ میاں احمد شجاع وٹو میاں طاہر نسیم مانیکا میاں ماجد حسین وٹو اور ایمراء اوکاڑہ کے چیئرمین میاں فخر حیات وٹو نے بھی خطاب کیا منظور احمد وٹو نے کہا کہ مخالفین پیری مریدی کریں یا سیاست کریں بڑھکوں کی سیاست کرنے والوں کو عوام پسند نہیں کرتے اگر سیاست کرنے کا شوق رکھتے ہیں تو عوامی خدمت کریں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملکی حالات نازک صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیں ملک کو مسائل اور چینلجز کا سامنا ہے دہشت گردی سمیت تمام ملکی مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔

متعلقہ عنوان :