بروقت الیکشن کا انعقاد صدر پرویزمشرف کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے،محمدعلی درانی

جمعہ 8 فروری 2008 13:52

اوکاڑہ چھاؤنی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08 فروری2008 ) مسلم لیگ ق کے مرکزی نائب صدروسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ روقت الیکشن کا انعقاد صدر پرویزمشرف کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے نواز شریف زرداری کی سیاسی بیعت کرکے اپنے ہاتھوں سیاسی مستقبل تاریک کرچکے ہیں اینٹی مشرف قوتیں ماضی کی مشرف مخالفت پر پچھتارہے ہیں بروقت الیکشن کے بعد انتقال اقتدار کا مرحلہ بھی بروقت طے ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ق کے مقمی رہنما رائے اشفاق کھرل کی زیر قیادت ملنے والے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمد علی درانی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں صدر پاکستان پرویزمشرف کا مکمل مثبت کردار ہے آج بھی مشرف کا ایجنڈا ملکی ترقی کی ضمانت ہے یہی وجہ ہے کہ ق لیگ اس ایجنڈے کی سپورٹ کرنے پر حالیہ الیکشنز میں تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :