چار سدہ خود کش دھماکہ الیکشن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ،وفاقی وزیر داخلہ حامد نواز

ہفتہ 9 فروری 2008 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2008ء) نگراں وفاقی وزیر داخلہ حامدنواز نے کہاہے کہ چار سدہ دھماکہ خودکش تھا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کارروائی الیکشن کے عمل کو سبو تاڑ کرنے کی کوشش ہے اور عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے شرپسندوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں۔

انہو ں نے خودکش دھماکے میں چو دہ افراد جاں بحق اور چوبیس کے زخمی ہو نے کی تصدیق کی ۔

(جاری ہے)

نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی اورمرکزی قیادت خودکش دھماکے میں محفوظ ہے جاں بحق ہونے والوں میں کارکنان شامل ہیں۔حامد نواز کا کہنا تھاکہ حکومت سیاسی رہنماوٴں کت تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ان کاکہنا تھاکہ اٹھارہ فروری کو الیکشن کے موقع پر حالات پر امن رکھنے کے لے حکومت سیکیورٹی کے سخت ترین انتظاما ت کئے جائیں گے تاکہ عوام بلا خوف حق رائے دہی استعمال کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :