مخدوم فیصل صالح حیات کی الیکشن مہم کی مخالفت کرنے پر تحریک ختم بنوت کے سربراہ کو نظربند کرنے کی دھمکی

اتوار 10 فروری 2008 16:19

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10 فروری2008 ) تحریک ختم بنوت کے سربراہ مولانا اللہ یار ارشد ،سید حسین عباسی شاہ اور نائب ناظم ملک محمد حسین واہگہ کو سابق وفاقی وزیرامیدوار حلقہ این اے88لالیاں مخدوم فیصل صالح حیات نے انہیں اپنی الیکشن مہم کی مخالفت کرنے پر نظربندی کی دھمکی دیدی کیونکہ تینوں افراد اس حلقہ میں انکی پھوپھی مدمقابل سیدہ عابدہ حسین کی بھرپور حمایت کررہے ہیں حلقہ این اے88لالیاں اس وقت تھانہ کی سیاست کا گڑھ بن چکی ہے اور مخالفوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا رواج جڑ پکڑچکا ہے اس سے قبل بھی تھانہ بڑانہ میں سابق کونسلر ضلع ملک محمد حسین کلہ کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا جاچکا ہے اور چناب نگر کے اقلیتی کونسل ابراہیم مسیح کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ تھانوں میں سیاست کے عمل دخل نے تھانہ بڑانہ ،تھانہ چناب نگر، تھانہ کانڈیوال اور تھانہ لالیاں کے ایس ایچ او نے رخصتی پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔