غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے قیام اور معزول ججوں کی بحالی تک شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ۔قاضی حسین احمد کا اے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطا ب

اتوار 10 فروری 2008 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2008ء) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے کہاہے کہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے قیام اور معزول ججوں کی بحالی تک ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ۔کراچی میں اے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارہ فروری کے انتخابات کے نتیجے میں ملک میں کو ئی تبدیلی نہیںآ ئے گی اور لاقانونیت برقرار رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اے پی ڈی ایم پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے اور آئین کے مطابق ملک میں جرنیلوں کی نہیں بلکہ پارلیمنٹکی بالادستی ہو نی چاہئے ۔قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ دستور کے مطابق صوبوں کو مکمل خودمختاری دینی چاہئے اس سے پاکستان مستحکم ہوگا ۔جلسے سے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ قادری مگسی اور عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے بھی خطاب کیا ۔ اس سے پہلے جلسے میں صدر پر ویز مشرف کے استعفے ، غیر جانبدار الیکشن کے قیام ،منہگائی کے خاتمے اور قبائلی علاقوں میں آپریشن بند کرنے کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔