عراق میں بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ

بدھ 13 فروری 2008 12:32

بغداد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین 13 فروری2008) عراق میں سنی اور شیعہ اراکین پارلیمنٹ نے کرد ارکان کے رویہ کے خلاف بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیعہ رہنما مقتدہ الصدر کے بلاک سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ بہاع الاعراجی نے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرد اراکین آئینی بحران کے ذمہ دار ہیں اور وہ عراق کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے ۔

بائیکاٹ کے موقع پر سنی اور شیعہ اراکین نے غیر معمولی اتحاد کا امظاہرہ کیا۔ پارلیمنٹ میں اڑتالیس ارب ڈالر کے بجٹ پر کئی دن سے بحث جاری ہے لیکن اراکین اہم نکات پر متفق نہیں ہو سکے ہیں ۔دوسری جانب عراق میں تشدد کے واقعات جاری ہیں۔ شرقات میں مزاحمت کاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں سات مزاحمت کار اور ایک پولیس والا ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :