حاکم زرداری نے بھٹو کی پھانسی پر خوشیاں منائی تھیں ‘ پی پی والے زرداری کا ماضی نہیں مٹاسکتے ۔ ممتاز بھٹو

بدھ 13 فروری 2008 17:16

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13 فروری2008 ) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بے نظیر کی شہادت کا سوگ اور افسوس منانے او ران کے قاتلوں کا پیچھا کرنے کی بجائے ووٹ حاصل کرکے اسمبلیوں اور اقتدار میں جاکر لوٹ مار مچانے کے لئے سرگرم عمل ہے جس کے باعث بے نظیر کی روح تکلیف میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے قتل کو کیش کرایا جارہا ہے اور اس کے بدلے ووٹ مانگا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کتنی احمقانہ بات ہے کہ پی پی والے بے نظیر کے خون کا بدلہ ووٹ کی صورت میں حاصل کررہے ہیں عوام کو ان کی ان حرکتوں کا نوٹس لینا چاہئے ۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ عوام کو یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ زرداری جو اپنے باپ داد کی شناخت نہ ہونے پر زبردستی بھٹو خاندان میں آیا ہے اس کے ہی باپ حاکم علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیئے جانے پر خوشیاں منائی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی والے آصف زرداری کو پر لگا کر اڑانے کی کوشش تو کرسکتے ہیں لیکن اس کا ماضی نہیں مٹاسکتے ۔ انہوں نے آصف زرداری کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے باپ دادا کے نام کی سیاست کریں تو یہ ان کے لئے بہتر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :