چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں شکایات سیل قائم ہیں۔ تمام شکایات کا بروقت نوٹس لیا جا رہا ہے ۔ وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد

بدھ 13 فروری 2008 17:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری۔2008ء) وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ ملک میں آزادانہ ، انتخابات کا انعقاد لیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سیکرٹریٹ سمیت چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں باقاعدہ شکایات سیل قائم کئے ہیں جہاں حقیقت پرمبنی شکایات کا بروقت نوٹس لیا جاتا ہے ۔

اسلام آباد سے جاری کردہ بیان بیان میں انہوں نے کہا کہ ۔ جہاں تک پوسٹل بیلٹ پیپز کا تعلق ہے تو پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول کے خواہش مند سرکاری ملازمین مجوزہ فارم پر اپنے متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کو درخواست دیتے ہیں جس پر ضروری کارروائی کے بعد اس سرکاری ملازم کو پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن کو ملک کے کسی بھی حصلے سے پوسٹل بیلٹ پیپر کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو تاحال پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست مہیا نہ کرنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی معلومات پر مبنی اپنی ویب سائٹ بھی تیار کی ہے جس پر نہ صرف ووٹ تلاش کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے بلکہ گزشتہ تمام انتخابات کا مکمل ریکارڈ موجود ہے ۔