پولنگ سٹیشن کے نزدیک بدنظمی پھیلانا  بیلٹ پیپر پھاڑنا  ایک سے زائد مرتبہ ووٹ ڈالنے کی کوشش کر نا جرم ہے  پریذائیڈنگ افسر موقع پر سزا ئیں سنا سکتے ہیں  الیکشن کمیشن

جمعرات 14 فروری 2008 17:30

ئاسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14 فروری2008 ) الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ کے دن پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے جو اختیار دیئے گئے ہیں ان کے مطابق وہ مختلف جرائم کی سزا موقع پر ہی سنا سکتے ہیں الیکشن کمیشن سے حاصل کر دہ تفصیلات کے مطابق کسی اور ووٹر کی جگہ ووٹ ڈالنے آنا (نمائندگی عوام ایکٹ 1976ء کی دفعہ 80)  پولنگ سٹیشن یا پولنگ بوتھ کو قبضے میں لینا (نمائندگی ایکٹ 1976ء دفعہ 82اے ) پولنگ میں 48گھنٹے سے کم وقت رہ جانے کے باوجود عوامی جلسے کر نا (نمائندگی عوام ایکٹ 1976ء دفعہ 84)پولنگ سٹیشن سے 400گز کی حدود کے اندر کسی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹر کو راغب یا مائل کر نا (نمائندگی عوام ایکٹ 1976ء دفعہ 85) پولنگ سٹیشن کے نزدیک بد نظمی پھیلانا (نمائندگی عوام ایکٹ 1976ء 86) کسی بیلٹ پیپر کی تحریف یا تبدیلی (نمائندگی عوام ایکٹ 1976ء دفعہ 87) مجاز نہ ہونے کے باوجود ڈالنے کی کوشش کر نا  ایک سے زائد مرتبہ ووٹ ڈالنے کی کوشش کر نا  قصداً کوئی بیلٹ پیپر پھاڑنا  پولنگ سٹیشن سے کوئی بیلٹ پیپر اٹھانا  پولنگ سٹیشن سے سو گز کی حدود کے اندر کوئی ایسی علامات یا بینر لگانا جو کسی امیدوار کے حق میں یا خلا ف ہوں  پولنگ عملے کی جانب سے فرائض کی انجام دہی رکاوٹ بننا  پولنگ کے روز پولنگ سٹیشن کے نزدیک میگا فون یا لاؤڈ سپیکر پر موتاثر شور مچانا  ووٹ ڈالنے کے لئے آنے والے کسی بھی ووٹر کو تنگ یا مشتعل کر نا  غیر قانونی طورپر بیلٹ بکس بھرنا  مجاز نہ ہونے کے باوجود کسی کو بیلٹ پیپر دینا  پولنگ بند ہونے اور ووٹوں کی گنتی میں تاخیر یا مداخلت کر نا  کسی بیلٹ بکس یا بیلٹ پیپر کے پیکٹ کو خراب کر نا  مذکورہ بالا کسی بھی حرکت یا کوشش میں مدد گار معاون ہونا جرم ہے اور اس کی سزا پریذائیڈنگ افسران موقع پر ہی سنا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :