عالمی کمیشن برائے انسانی حقوق کے 30سے زائد مبصرین نے الیکشن 08ء کی مانیٹرنگ شروع کردی

جمعرات 14 فروری 2008 18:06

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14 فروری2008 ) عالمی کمیشن برائے انسانی حقوق کے 30سے زائد مبصرین نے الیکشن 08ء کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے کمیشن کے سربراہ ایمبسیڈر ڈاکٹر محمد شاہد امین خان مبصرین مشن کے سربراہ ہیں ۔ مبصرین نے چاروں صوبوں میں الیکشن کے عمل کو مانیٹر کرنا شروع کردیا ہے ۔ کمیشن کا یہ مشن اپنی رپورٹ کامن ویلتھ ‘ یوپین یونین اور اقوام متحدہ کو بھی دے گا جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مبصرین کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کردیئے ہیں او رہر ممکنہ مدد کا یقین دلایا ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی کمیشن برائی انسانی حقوق کے مبصرین مشن کے دفاتر کراچی اور اسلام آباد میں قائم کردیئے گئے ہیں اور کمیشن کے سربراہ نے سیاسی جماعتوں اور نگراں حکومت کے حکام سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں جبکہ میڈیا سے رابطہ کے لئے خصوصی سیل بھی قائم کردیا ہے ۔ کمیشن کے سربراہ نے کہ اکہ ہمارا کام الیکشن کو شفاف اور غیر جانبدارانہ دیکھنا ہے او رہم اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کریں گے ۔ انہوں نے سیاسی قائدین سے اپیل کی کہ وہ تعاون کریں تاکہ غیر جانبدارانہ رپورٹ مرتب ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :